پاک سرزمین: مصطفٰی کمال نے اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کردیا


\"mustafa1\"

ایم کیو ایم سے منحرف راہنما سید مصطفٰی کمال نے آج بدھ کے روز کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کردیا۔ پارٹی کا نام \’پاک سرزمین\’ رکھا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ وہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کے ممبر مخالفین کو بھی گلے لگائیں۔

پارٹی منشور طے کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قابل لوگوں کی پارٹی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے صوبوں کی تشکیل کے حق میں نہیں ہیں بلکہ اس سے پہلے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جانے چاہیئے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں