11 جولائی سے 17 جولائی تک دنیا بھر سے خبروں میں شامل ہونے والی چند حیرت انگیز تصاویر


A dog is examined by vets

Mario Tama / Getty Images
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جوئس نامی ایک ایک پالتو کتے کو ایک ویٹرنری موبائل سروس کے ذریعے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران ‘دی پیٹس ان نیڈ پروجیکٹ’ یعنی پالتو کتوں کی دیکھ بھال سے متعلق ایک منصوبے کے تحت پورے کیلیفورنیا میں بے گھر آبادیوں میں موبائل سروس کے ذریعے تقریباً 12 ہزار ایسے پالتو کتوں کو مفت ویٹرنری خدمات اور خوراک دی جا چکی ہے۔
Fish leap in the air as fisherman try to catch them in a giant net

Yang Bo / Getty Images
چین کے صوبہ جیانگ کے ژن جیانگ ڈیم کے سیلاب کا پانی کے اخراج سے کیانڈاؤ جھیل پر مچھیرے اپنے شکار میں مصروف ہو گئے
A woman poses wearing PPE

David Mercado / Reuters
بولیویا میں ایک سیکس ورکر حفاظتی ماسک، فیس شیلڈ اور گلوز پہن کر تصویر بنوا رہی ہیں۔ یہ احتیاطی تدایبر بولیویا کی نائٹ ورکرز کی تنظیم نے جاری کی ہیں۔ لاطینی ملک بولیویا میں جسم فروشی قانونی ہے اور قحبہ خانے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد اپنا کام شروع کرتے ہیں۔
Armoured tanks launch smoke grenades

Sam Yeh / AFP
تائیوان کے شہر تیچانگ میں ہان کوانگ فوجی مشقوں میں بکتر بند دھواں دار گرینیڈز پھینکنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پانچ روزہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ چین کی طرف سے کسی بھی فوجی حملے کا تائیوان کی فوج کیسے جواب دے گی۔
A DJ plays to people gathered across a river

Oli Scarff/Getty Images
لنکاشائر کے گِسبرن پارک اسٹیٹ میں سماجی فاصلے پر برطانیہ کا پہلا آؤٹ ڈور فیسٹیول کے مناظر ہیں۔ ڈی جے کریگ ہیریسن اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
A congresswoman dances with a purple cape

Rodrigo Garrido / Reuters
عوام کو اپنی مالی مشکلات کی صورت اپنی پینشن سے دس فیصد کی حاصل کرنے کی اجازت سے متعلق کانگریس کی طرف سے بل کی منظوری کے بعد چلی کی اپوزیشن خاتون رکن پامیلا جیلس جشن منا رہی ہیں۔ پامیلا کے مطابق اس قانون کے تحت غریب شہریوں کو بھوک سے بچائے گی۔
A doctor and young patient perform yoga in a care centre

Money Sharma / AFP
انڈیا کے دارالحکومت نیو دہلی کے کامن ویلتھ گیمز ولیج سپورٹس کمپلیکس کے ایک ہسپتال کے وارڈ میں ایک ڈاکٹر ایک نوجوان مریض کے ساتھ یوگا کر رہے ہیں۔ یہ جگہ عارضی طور پر کووڈ-19 کے مریضوں کی کیئر کے لیے مختص کی گئی ہے۔
An aerial view of protesters

Ilan Rosenberg / Reuters
اسرائیل کے شہر تل ابیب کے رابن سکوائر میں شہری کورونا وائرس وبا کے دنوں میں کمزور معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ تصویر ڈرون کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے۔
A baby white rhino stands next to his mother

Pablo Sanhueza / Reuters
دس دن کا سفید رنگ کا گینڈا اتاناسایو اپنی ماں ہانا کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ پہلا گینڈا ہے جو لاطینی ملک چلی کے شہر سنتیاگو کے بوئن چڑیا گھر میں پیدا ہوا ہے۔

ان تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32485 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp