رحیم یار خان : جرگے کا پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا حکم


\"raheemرحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا حکم دے دیا میاں بیوی جان کے تحفظ کے لئے جنگلوں میں دربدر
ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی صدف اور رحیم یار خان کے منیر احمد نامی جوڑے نے رحیم یار خان کی عدالت میں پسند کی شادی کی تو لڑکی کے ورثہ جان کے دشمن بن گئے ہیں۔
لڑکی کے مطابق علاقے کے بااثر شخص کی سربراہی میں جرگہ منعقد کر کے انہیں اپنی مرضی سے شادی کرنے کے الزام میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے اور کرائے کے قاتل بھی انکے پیچھے لگا دیئے ہیں ملزمان دو بار گھر پر حملہ بھی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف مقامات پر اور جنگل میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments