جب تک جسمانی طور پر فٹ ہوں کام کرتا رہوں گا: پریم چوپڑا


\"premبالی ووڈ کے ماضی کے نامور ولن پریم چوپڑا نے کہا ہے کہ کوئی آرٹسٹ رضاکارانہ طور پر فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ نہیں لیتا تاہم یہ الگ بات ہے کہ اکثر لوگ کام کی کمی یا جسم میں زیادہ قوت نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری سے دورہوجاتے ہیں۔
یہ بات انھوںنے فلم ”اڑنچھو“ کی پہلی جھلک جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ پریم چوپڑا کا کہناتھا کہ میرے لیے بہت ہی اچھی بات ہے کہ اس وقت بھی کام کررہا ہوں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ کام کو آگے بھی جاری رکھ سکوں جب کہ فلم انڈسٹری میں کوئی آرٹسٹ یا ٹیکنیشن ایسا نہیں جو رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لے۔
کام نہ کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ جب کوئی جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتا اور کام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو وہ کام چھوڑ دیتا ہے اس کی کئی مثالیں ہیں جن میں دلیپ کمار ، ششی کپور، شمی کپور اور دیگر نے اس وقت انڈسٹری چھوڑی جب وہ جسمانی طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہے اور ان فٹ ہوگئے۔اور دوسری وجہ یہ ہے اگر آپ کو کام ملنا بند ہوجائے اور اس کا تعلق صرف عمر کے ساتھ ہوتاہے مگر میں اس حساب سے سب سے زیادہ خوش قسمت ہوں کہ 80 برس کی عمر میں بھی کام کررہا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments