’سکندر‘ سال رواں کی بہترین فلم ہو گی: حیا سہگل


\"haya\"فلم بین صرف سنجیدہ ہی نہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں بھی پسند کرتے ہیں فلم میکرز کو ہلکے پھلکے موضوعات پر مبنی فلمیں بنانی چاہئیں جن سے لوگ زیادہ سے زیادہ انٹرٹین ہوسکیں ہیں۔ ”سکندر“ میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار اداکارہ حیا سہگل نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حیا سہگل کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چند لوگوں نے رسک لے کر فلمیں بنائیں تو ان کی یہ کاوش کامیاب رہی۔ اب تو ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی فلم میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔ فلم اور سینما انڈسٹری کا ایک اچھا ماحول بن چکا، فلم بینوں کا اچھا رسپانس نے فلم میکرز پہلے زیادہ محنت کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اب فلم بینوں کی پسند کو سامنے رکھ کر کام کرنیوالا پروڈیوسر اور ڈائریکٹر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گا۔
جس وقت فلم انڈسٹری کا میں حصہ بنی ا س وقت یہ برے دور سے گزر رہی تھی ، اس کے باوجود جتنی بھی فلمیں کیں ان میں میرے کام کو سراہا گیا۔نئے فلم میکرز ایک اچھی فلم بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں ، مگر وہ زیادہ سنجیدہ موضوع پر فلمیں بنار ہے ہیں۔ اب انھیں چاہیے کہ وہ ایکشن، رومانٹک ، کامیڈی اور میوزیکل بھی فلمیں بنائیں جو کمرشل سینما کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔حیا سہگل نے کہا کہ فلم ”سکندر“ ایک مکمل پیکیج ہے جس میں فلم بینوں کو کامیڈی ، ڈرامہ ، ایکشن سمیت سب کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
اس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ ہوچکی ہے جس میں مجھ سمیت پوری کاسٹ نے اپنے اپنے سین عکس بند کروائے ہیں جب کہ ایک اسپیل جو دوہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے مکمل ہوتے ہی گانے رہ جائیں گے جنھیں معمر رانا یورپ میں شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ ”سکندر“ پر ہی مرکوز ہے جو سال رواں کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments