برطانیہ ویزا پالیسی تبدیل؛ اچھی خبر


برطانیہ نے طلبا ویزا کی نئی پالیسی بنا لی جس کے بعد بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔ پالیسی کا اطلاق 11جنوری سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سےبرطانیہ آئے طالب علم تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

میئر لندن صادق خان نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔

نئی پالیسی سے قبل موجودہ قوانین کے تحت طالب علموں کو ورک ویزا کے لیے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).