’بم ہے یا بمبئے؟‘ مسافر پر فرد جرم عائد


ممبئی

ونود مورجانی نے ممبئی سے دہلی سفر کرنا تھا

ایک انڈین شہری پر ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی دینے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ ان کی بات کو غلط سمجھا گیا اور وہ بمبئے سے دہلی کی پرواز کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔

۴۵ سالہ ونود مورجانی پر اتوار کو ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ ٹیلی فون پر ‘بم ہے’ کہنے کا الزام ہے۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ‘بمبئے دہلی’ کی پرواز کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ خیال رہے کہ بمبئی کو عموما بمبئے بھی کہا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے ونود مورجانی نے مسلسل تاخیر سے مایوس ہو کر یہ کال کی تھی۔

انڈین خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کا خیال ہے کہ وہ پروازوں میں خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے تاکہ وہ اپنی روم کی کنیکٹنگ پرواز پر بروقت سفر کر سکیں۔

ایک اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ممبئی سے ورجینیا سفر کر رہے تھے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ‘اس سے قبل کہ آپریٹر مورجانی کی بات مزید سنتی انھوں نے فون کاٹ دیا، جس کے بعد اس نے اپنے سینیئرز کو اس بارے میں خبردار کیا، جنھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔’

ونود مورجانی ایک کارباری شخصیت ہیں اور ایک امریکی کمپنی میں سی ای او ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے فون اس لیے بند کیا کہ اس کی لائن میں کچھ خرابی تھی۔

انھیں عدالت میں مجرمانہ طور پر ڈرانے دھمکانے اور دیگر الزامات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp