عراق: فٹ بال گراﺅنڈ میں خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک


\"iraa\"عراق میں ایک فٹ بال گراو¿نڈ میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلا ک ہو گئے۔بغداد سے 40 کلو میٹر دور جنوبی شہر سکندریہ کے ایک گاو¿ں میں جمعہ کو ایک مقامی ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جا رہی تھیں، جب حملہ آور نے خود کو ہجوم میں دھماکے سے اڑا لیا۔
شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے میں 65 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
سکندریہ ہسپتال کے طبی عملے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں خون سے آلودہ گول پوسٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایک 18 سالہ عینی شاہد علی ناشمی کے مطابق، حملہ آور ہجوم میں سے راستہ بناتے ہوئے تقریب کے مرکز پر آیا اور اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب میئر احمد شاکرکھلاڑیوں میں انعام تقسیم کر رہے تھے۔
طبی عملے نے بتایا کہ احمد شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں میں احمد کے ایک محافظ اور سکیورٹی فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد داعش نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مبینہ خود کش بمبار کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments