لودھراں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام : 4 دہشت گرد ہلاک


\"lodhran\"سی ٹی ڈی نے لودھراں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد مارے گئے ، تین فرار ہو گئے ، ملزموں کے قبضے سے خود کش جیکٹ ، دستی بم ، اسلحہ اور حساس دفاتر کے نقشے بھی ملے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز ملک میں امن دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ کاو¿نٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ملتان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لودھراں کے نواحی گاو¿ں آدم آواہن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔
دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کر کے گولیاں برسانا شروع کر دیں، سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، تاہم ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔
دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ دستی بم ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس دفاتر کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ بعد ازاں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کر دی ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔