سنجو بابا کی آٹو رکشے پر ممبئی کی سیر


\"dc-Cover-rcl4v6jhbghabspkra10ksaok1-20160324120304.original\"بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے رات گئے آٹو رکشہ پر شہر کی سیر کرکے سب کو حیران کردیا۔ بالی ووڈ سٹار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد آزادی کا پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے آٹو رکشہ میں ممبئی کی خوب سیر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گزشتہ رات اپنے وکیل کی سالگرہ کی تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جہاں سے واپسی پر سنجے دت نے آٹو رکشہ کے ذریعے گھر واپسی کی راہ لی، یہی نہیں اس دوران سنجو بابا آٹو کی سواری سے لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ رکشہ ڈرائیور بھی اداکار سنجے دت کا ڈرائیور بننے پر خوشی سے نہال تھا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت ساڑھے 3 سال قید کی سزا پوری ہونے کے بعد 25 فروری کو پونے کی یاردواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments