ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات: خطے کی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملاقات کی ہے ، پاک ایران تعلقات ، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی خفیہ ایجنسی \”را\” کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں مداخلت پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات ، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی خفیہ ایجنسی \”را\” کی پاکستان کے اندر خصوصی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا ، ڈاکٹر حسن روحانی نے اس حوالے سے ایران کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے ، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments