بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا جیو نیوز کی خبرپر شدید احتجاج اور مذمت


لاہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے جاری کی اور اس کے بعد اب ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم آج کچھ دیر قبل نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے خاور فرید مانیکا کے نام سے منسوب بیان چلایا گیا لیکن اب نجی ٹی وی نے اسے ہٹا دیاہے جس کی خاور مانیکا نے شدید الفاظ  میں مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے خبر جاری کرنے کے بعد خاور فرید مانیکا نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے مجھ سے منسوب کر کے چلائے جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور  تشویشناک ہیں ،عمران خان کی وجہ سےہمارےگھرمیں تنازع کی خبرجھوٹی ہے،بشریٰ مانیکاسے زیادہ متقی خاتون میں نے نہیں دیکھی، ایسی بے بنیادخبروں نے ہمیں شدیدتناومیں ڈالاہے، مجھے ایسی بے بنیادخبروں سے شدید دکھ ہوا ، ایسی پرہیزگارخاتون کے بارے اس طرح کی باتیں افسوسناک ہیں، عمران خان کاہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے۔ان کا کہناتھا کہ نجی ٹی وی جیونیوز کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتاہوں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا کہناہے کہ والدہ کوکبھی پردے کے بغیرگھرسے باہرجاتے نہیں دیکھا، یہ میری والدہ اور ہمارے گھر کا معاملہ ہے، میرے والد اور مجھ سے منسوب بیان جھوٹاہے۔

(بشکریہ: پاکستان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).