ایران کے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی


تہران میں ایک دیوار کا منظر جہاں مورال بنائے گئے ہیں

ایران کے بیشتر سرکاری اور غیر سرکاری پرائمری سکولوں میں یہ پابندی لاگو کر دی گئی ہے

ایران میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے پرائمری سکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس بیان کو ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی انگریزی زبان پر تنقید کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تعلیم کے آغاز کے دور میں ہی انگریزی پڑھانے سے مغربی ثقافت کے غلبے کے لیے دروازے کھل جاتے ہیں۔

ایران کے قومی ادارے ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھام نے سنیچر کو ریاستی ٹی وی پر بتایا تھا کہ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے نصاب میں انگریزی پڑھانا قاعدے اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

علی خامنہ ای

علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تعلیم کے آغاز میں انگریزی زبان پڑھانے سے وہ غالب آ جاتی ہے

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp