صدر ٹرمپ نے دوستوں کی بیویاں ورغلانے کا انوکھا طریقہ نکال لیا


مائیکل وولف کی تہلکہ خیزکتاب فائر اینڈ فیوری، انسائیڈ دا ٹرمپ وائٹ ہاؤس نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ مائیکل وولف ہمیں ایک ایسے صدر سے ملاتا ہے جو امریکا کی بجائے افریقہ کے کسی نہایت پسماندہ ملک کا صدر دکھائی دیتا ہے۔ جو اپنے دوستوں کی بیویوں کو ورغلانے میں طاق ہے، جو رات کو اپنے بیڈ روم میں تین ٹیلی ویژن اکٹھے چلا کر ساتھ ساتھ برگر کھاتا ہے۔ اپنا ٹوتھ برش سب سے زیادہ عزیزِ جاں رکھتا ہے کہ اسے خوف ہے کہ کوئی اسے زہر دے دے گا۔

کتاب کا ایک اور خوفناک پہلو ایک ایسے ٹرمپ سے ملاقات ہے جو اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ سونے کو اپنے بڑی فتوحات میں سے ایک سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک خاص ٹیلیفون گیم کھیلتا ہے جس میں وہ اپنے دوست کی بیوی کو فون پر ہولڈ کرا کے اپنے دوست سے جنسی موضوعات پر گفتگوکرتا ہے جس سے ثابت کیا جا سکے کہ اس کا دوست ایک بدکردار شخص ہے تاکہ اس کی بیوی کو بھی بدکرداری پر ابھارا جا سکے۔

ٹرمپ کے سابقہ مشیر اسٹیو بینن کے الفاظ امریکی سماعتوں پر بجلی کی طرح گرے جب اس نے صدر بننے سے پہلے ٹرمپ ٹاور میں روسیوں سے ملاقات کی تصدیق کی تاکہ ہلیری کلنٹن کے بارے میں ایسا مواد حاصل کیا جاسکے جس سے سکینڈل گھڑے جا سکیں۔ سٹیو نے اس ملاقات کو غداری کے مترادف قرار دیا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے بھی اس الزام کی تردید نہیں کی مگر یہ کہا کہ سٹیو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس نے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مصنف امریکی صدر کو دنیا کا سب سے جھوٹا شخص سمجھتا ہے۔ مصنف نے ٹرمپ کی بیوی کے حوالے سے کافی حاشیہ آراء کی ہے۔ اس کے مطابق جب ٹرمپ کے جیتنے کی انہونی خبر عام ہوئی تو میلانیا ٹرمپ پھوٹ پھوٹ کر روئیں اور یہ آنسو خوشی کے آنسو نہیں تھے۔ دونوں کی شادی ٹرمپ کو جاننے والوں کے لیے ایک اچنبھا تھا۔ کتاب کے مطابق بعض اوقات دونوں کو ملے بغیر ہفتے گزر جاتے ہیں، حتی کہ آپس میں بات بھی نہیں ہو پاتی۔ ان کے مشترکہ بیٹے کو بھی ان کا ساتھ بہت کم نصیب ہو پایا ہے۔ کتاب کا یہ انکشاف پوری دنیا کے لیے باعث فکر ہے کہ ٹرمپ مذاق ہی مذاق میں صدر بن گیا حتیٰ کہ وہ خود بھی اس خبر کے لیے تیار نہیں تھا اور الیکشن کے نتائج کے بعد بولایا ہوا پھرتا رہا۔ ٹرمپ کے بیٹے کے مطابق جیتنے کے بعد اس کے باپ کی حالت ایسی تھی جیسے اس نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو۔ ٹرمپ اپنی حلف برداری کے دن کو بدقسمت دن سمجھتا رہا۔

مصنف ٹرمپ کو آج تک کا سب سے جاہل امریکی صدر سمجھتا ہے جسے دنیا کو درپیش مسائل کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ ساتھ ہی وہ یہ ہولناک خبر بھی دیتا ہے کہ ایک دماغی طور پر مفلوج شخص جوہری جنگ کے بٹنوں سے کھیلتا پھرتا ہے۔ ٹرمپ زہر دیے جانے کے خطرے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ میکڈونالڈ برگر کو ترجیح دیتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کتاب سنی سنائی باتوں پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس کو لکھنے کے دوران وائٹ ہاؤس کے اندر کام کرنے والے دو سو سے زائد اہم افراد کے انٹرویو کیے گئے۔ کتاب کو مشتہر کی گئی تاریخ سے پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا کیونکہ اس پر پابندی لگنے کا اندیشہ تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).