ہمارا یومِ جمہوریہ کہاں گیا ؟


\"stamp\"یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ پاکستان کے پہلے یوم جمہوریہ پر جاری کیا گیا۔ یوم جمہوریہ یا ری پبلک ڈے شاید تین سال ہی منایا جاسکا کہ پھر جمہوریت ہی نہ رہی۔ مارشل لا حکومت کس منہ سے یوم جمہوریہ مناتی؟

29 فروری 1956 کو رات 11 بج کر 59 منٹ پر پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے پاکستان کاپہلا آئین منظور کیا۔ جس کے بعد 23 مارچ 1956 کوپاکستان نےبرطانوی اقتدار سے مکمل آزادی حاصل کی،جب تاجدار برطانیہ کے نمائیندہ ’ گورنر جنرل‘ کا عہدہ ختم کر دیا گیا اور پاکستان کو جمہوریہ قرار دیا گیا۔ گورنر جنرل سکندر مرزا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ 23 مارچ کو Republic Day  ا۔یوم جمہوریہ قرار دیا گیا۔ جو 1957 اور پھر 1958 میں بھی منایا گیا۔ لیکن 1959 میں کیسے منایا جاتا کہ جمہوریت ہی نہیں رہی تھی۔ پانچ ماہ پہلے مارشل لا نافذ ہو چکا تھا۔
پھر کہیں بعد میں 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان اور یوم پاکستان منایا جانے لگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments