خواتین کو جنسی حملوں سے محفوظ رکھنے والا زیر جامہ


میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سینو کماری نامی ان خاتون کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر فرخ آباد سے ہے۔ انہوں نے چند ہزار روپے کی لاگت سے خواتین کے لیے جوزیرجامہ تیار کیا ہے اس میں ایک تالہ لگا ہوا ہے اور ایک ڈیوائس اور کیمرہ بھی نصب کیے گئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق زیرجامے میں لگا تالہ جنسی حملہ کرنے والے شخص کے لیے مزاحمت کا باعث بنے گا جبکہ کیمرا حملہ آور کی ویڈیو بنا کر پولیس کو زیادتی کا ثبوت فراہم کرے گا۔ اس انڈرویئر میں یہ فیچر بھی شامل ہے کہ یہ حملہ ہونے پر پولیس کوالرٹ کر دے گا اور جی پی ایس کے ذریعے خاتون کی موجودگی کی جگہ کے متعلق بھی بتا دے گااور پولیس موقع پر پہنچ کر خاتون کو بچا لے گی۔

ریپ پروف ہونے کے ساتھ ساتھ یہ زیرجامہ چاقو اور بلٹ پروف بھی ہے۔کماری کا کہنا ہے کہ ”اس زیرجامے میں لگا سمارٹ تالہ تب تک نہیں کھلے گا جب تک اسے اس کا پاس ورڈ نہیں دیا جائے گا اور جب کوئی شخص خاتون پر حملہ کرے گا تو اس میں لگی ڈیوائس لڑکے کے رشتہ داروں اور پولیس کے موبائل فونز پر ایک پیغام بھیج دے گی اور ساتھ ہی خاتون کی موجودگی کی جگہ بھی بتا دے گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).