گلشن اقبال پارک لاہور میں خودکش دھماکہ: 65 افراد ہلاک


bomb2

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے سے پینسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ایمبولنس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ علاقے کو  پولیس نے مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہیں جنھیں ایمبیولینسوں کے ذریعے لاہور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہوا۔ پولیس ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے  ہیں یخ دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

یاد رہے آج مسیحی برادری ایسٹر منا رہائی ہے اور اس سلسلے  میں مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد پارک میں ایسٹر کے سلسلے میں موجود تھی۔


Comments

FB Login Required - comments