تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ


نیوزی لینڈ کرکٹ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ پاکستان نے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو دوسرے میچ میں انجری کے باعث باہر ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کو اس سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں مزید پڑھیے

’جب پاکستانی بیٹنگ پہ احتیاط طاری ہوئی‘

نیلسن میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ وغیرہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی یوں پاکستان کو سیریز میں رہنے کے لیے تیسرا ون ڈے میں کامیابی حاصل ضروری ہو گا۔

پاکستان ٹیم: اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس۔

نیوزی لینڈ ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، ٹوڈ ایسٹل، مچل سینٹنر، ٹیم ساؤدی، لوکی فرگوسن اور ٹرنٹ بولٹ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp