گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں


اس ہفتے دنیا بھر میں لی جانے والے سب سے زیادہ مشہور تصاویر میں سے چند کا انتخاب۔

گولڈن گلوب ایوارڈز

Lucy Nicholson/ Reuters
75 ویں گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہالی وڈ کی اداکارائیں لورا ڈرن، نکول کِڈ مین، جو کرروٹ اور شیلین ووڈلی نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔ ہالی وڈ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والی سکینڈل کے بعد یہ پہلی اہم تقریب تھی جس میں فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس زیب تن کیے۔
انڈیا کی موٹر سائیکل سوار

Adnan Abidi/ Reuters
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارڈر سکیورٹی فورس کی خواتین موٹر سائیکل سوار یومِ جموریہ کی تقریب میں ریہرسل کر رہی ہیں۔
شام

ABDULMONAM EASSA/ AFP
شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک ہونے والے ایک فصائی حملے میں زندہ بچ جانے والی دو شامی بہنیں ایک دوسرے کو گلے لگانے کے لیے بھاگ رہی ہیں۔ شام میں جاری فضائی حملوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سمندری مچھلی

HOLGER HOLLEMANN/ AFP
جرمنی کے شمالی شہر ہنوور کے ایک ایکویریم میں سالانہ انوینٹری کے دوران سمندی کی ایک مچھلی جس کی دم پر کانٹے ہوتے ہیں کی پیمائش کی جا رہی ہے۔
ایتھوپیا آرتھوڈاکس عیسائی

Tiksa Negeri/ Reuters
ایتھوپیا میں آرتھوڈاکس فرقے کے عیسائیوں نے بیت مریم کے گرجا گھر میں کرسمس کے موقع پر جشن منایا۔ آرتھوڈاکس عیسائی سات جنوری کو کرسمس کا جشن مناتے کیونکہ وہ پرانے جولین کیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں
لندن

Kirsty O’Connor/ PA
ڈیوڈ بوئی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک خاتون لندن کے جنوبی ضلعے بریکسٹن میں نقش و نگار والی دیوار کے پاس گلاب کا پھول رکھ رہی ہے۔
آئر لینڈ

CLODAGH KILCOYNE/ Reuters
ڈبلن میں ایک سائیکل سوار شدید دھند میں راستہ تلاش کر رہا ہے۔ آئر لینڈ میں خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
آئس فیسٹیول

Kim Hong-Ji/ Reuters
شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والے ڈی میلیلاٹرائزڈ زون کے جنوب میں منعقد ہونے والے آئس فیسٹیول کے دوران ایک لڑکا ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔
مشرقی لندن کشتی شو

Victoria Jones/ PA
مشرقی لندن میں منعقد ہونے والے کشتی شو میں ایک کشتی کو پالش کیا جا رہا ہے۔

تمام تصاویر کاپی رائٹ شدہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp