پی ٹی آئی نے میرا وڈیو بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، عائشہ گلالئی



رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم نے ان کے ایک وڈیو بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور یوں پختون قوم کی عزت سے کھیلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کے حوالے سے اپنے والد صاحب کی بات دہرائی تھی جسے تحریک انصاف کے حامیوں نے توڑ مروڑ کر پھیلا دیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ چند روز قبل ان کے بیان کو عمران خان کے سوشل میڈیا ٹیم نے کٹ پیسٹ کرکے غلط رنگ دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے الفاظ دہرا رہی تھی، جس میں ان کے والد صاحب نے کہا تھا کہ عمران خان ان سے بہت خوف کھاتے ہیں اور ان دونوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے تو عمران خان دو منٹ میں رونا شروع کردیں گے ۔

اپنے نئے ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری دنیا میں بہادری کے قصے سناتے ہیں لیکن وہ بزدل شخص ہے، عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا گندا اور جھوٹا شخص کبھی تاریخ میں دیکھنے میں نہیں ملے گا

انہو ں نے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، ہمیں اپنی اخلاقیات کا پتا ہے، اس قسم کے اقدامات سے ڈر نہیں سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).