مارک زوکربرگ؛ ایک سوشل میڈیا پوسٹ 3 کھرب کا نقصان کر گئی


 فیس بک اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جس کے اثاثے کھربوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں اس کے بانی مارک زکربرگ نے ایک ایسی پوسٹ کر دی کہ جس سے ان کا 3کھرب 30ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”ہم اپنے صارفین کی نیوز فیڈز کو ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں کی طرف سے پوسٹ کیے گئے مواد کی طرف منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔“

مارک کی اس پوسٹ کی وجہ سے فیس بک کے حصص کی قیمت میں 4.5فیصد کمی واقع ہو گئی جس سے ان کی دولت میں 3ارب 30کروڑ ڈالر (تقریباً3کھرب 30ارب روپے) کمی ہو گئی اور بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ان کی دولت 74ارب ڈالر(تقریباً74کھرب روپے) رہ گئی۔

اس کمی سے پہلے وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی تھے لیکن اب وہ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں کیونکہ اس کمی کے بعد ہسپانوی کھرب پتی امانشیو اورتیگا کی دولت ان سے زیادہ ہو گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).