لاہور دھماکے میں ملوث خودکش بمبار مظفر گڑھ کا نکلا


\"suicide2\"
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث خود کش بمبار کا شناختی کارڈ پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔

شناختی کارڈ کے مطابق حملہ آور کا نام یوسف ولد غلام فرید ہے۔ تاریخ پیدائش یکم جنوری 1988 ہے۔ پولیس نے یوسف کے چار بھائی اور چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔

گھر والوں کے مطابق یوسف سے ان کا رابطہ دو ماہ سے نہیں ہوا تھا۔ ابھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے ہیں کہ شناختی کارڈ حملہ آور کا ہے۔ پولیس۔

اتوار کے روز لاہور کے علاقے علامہ اقبال میں واقعہ گلشن اقبال پارک میں ہوئے خود کش دھماکے سے اب تک 65 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تین صد سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

\"suicide\"


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments