مارتا: آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی


مارتہ کوستک

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے آسٹریلین اوپن میں مارتا کوستیوک تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔

یوکرین کی 15 سالہ مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچیں۔

اس سے پہلے 1997 میں یو ایس اوپن میں میریانا لوچچ برونی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

وہ میلبرن میں آخری 32 کھلاڑی میں بھی سب سے کم عمر ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں مارٹینا ہنگس کو یہ اعزاز حاصل تھا۔

مارتہ کوستک

انھوں نے کہا کہ ’میں خوش قمست ہوں کہ گذشتہ برس راڈ لیور ایرینا میں فائنل کھیلا اور مجھے کسی حد تک اندازہ تھا کہ بڑے کوٹ میں کیسے کھیلنا ہے۔‘

مارتہ کوستک

مارتا کو گذشتہ برس جونیئر چیمپیئن کے طور پر آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی اور وہ اب تک پانچ میچ جیت چکی ہیں۔

مارتہ کوستک

بدھ کو میچ میں فتح کے بعد مارتا کا جونیئر کریئر اختتام کو پہنچا اور اس وقت ان کی ٹینس کی عالمی رینکنگ کم از کم 250 ویں ہو گی۔

مارتہ کوستک

مارتا میلبرن آنے سے پہلے پانچ ہزار پاؤنڈ کما چکی تھیں۔ تاہم اب رواں ہفتے دو کامیابیوں کے بعد وہ انعامات کی مد میں 82 ہزار پاؤنڈ تک کما چکی ہیں۔

مارتا نے رقم جیتنے پر کہا کہ ’مجھے پہلے ہی اندازہ ہے کہ مجھے اس رقم کو کہاں خرچ کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں اپنے خاندان کے لیے تحائف خریدوں، کیونکہ میرا خاندان کافی بڑا ہے اور ہاں اس کے بعد تھوڑا بہت اپنے لیے۔‘

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp