انڈیا: سرکاری سکولوں میں نگرانی کے لیے کیمرے نصب


A surveillance camera pictured at Berlin Suedkreuz station

Steffi Loos/Getty Images

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں والدین اب سکول کے اوقات میں کلاس روم میں موجود اپنے بچوں کو براہراست دیکھ سکیں گے۔

دلی کے سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، والدین موبائل فون ایپ کے ذریعے سی سی ٹی کیمرے کی ویڈیو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں میں کیمروں کی تنصیب تین مہینے میں مکمل ہو جائے گی۔

غریب ترین بچے، اعلیٰ ترین تعلیم

انھوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کے ذریعے سرکاری نظام تعلیم کو شفاف اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے۔

سکولوں میں کیمرے لگانے سے بچوں کو حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں ایک سکول کے باتھ روم میں بچے کا گلا کاٹا گیا تھا۔

یہ افسوسناک واقعہ دلی کے قریب ایک نجی سکول میں ہوا تھا۔ اس واقعے کے چند روز بعد ایک اور سکول میں ایک پانچ سالہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔

حکومت کی جانب سے کیمرے لگانے کے اس منصوبے کا جہاں کچھ والدین نے خیر مقدم کیا وہیں بعض والدین نے اس پر اعتراض بھی کیا۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ ‘نگرانی کیے جانے والے معاشرے’ کی اشارہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp