ملک کی ترقی کے لئے صحت ضروری

اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی کہ لئے صحت بہت ضروری ہوتی ہے۔ ایک صحتمند معاشرہ ہی ایک اچھی قوم بناتا ہے۔ ایک صحتمند دماغ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں معیاری صحت اور تعلیم کی کمی پائی جاتی ہے اور عوام…

Read more

سی پیک اور پاکستان کا مستقبل

چین پاکستان معاشی راہ داری (سی پیک) جو کہ چین کے منصوبے ’ایک پٹی ایک شاہ راہ‘ کا ایک حصہ ہے، کو ملک کے لئے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اس منصوبے، جو چین کو پاکستان میں گوادر کی بندر گاہ کے ذریع ‎بحیرہ عرب سے منسلک کردے گا، سے ملک میں نوجوانوں کے لئے ملازمتیں پیدا ہوں گی، ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا، سستی بجلی پیدا ہو سکے گی، سیاحت کو بہتر بنانے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

سی پیک کی موجودہ قیمت 62 ارب امریکی ڈالر ہے اور یہ منصوبہ پورے ملک میں جاری ہے۔ یہ نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک کے تحت تیز رفتار بس سروسز اورموٹر ویز سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کیا گیا۔ ان منصوبوں میں سے کچھ اب تکمیل کے قریب ہیں، جب کہ کچھ مکمل ہو چکے ہیں۔ سی پیک کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا اور چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا ایک حصہ ہے۔

Read more