کسی کو پیچھے مت چھوڑو

”معذور افراد“ یہ اصطلاح اکثر ایسے افراد کے لئے استعمال ہوتی ہے جو اپنے احساسات کی گہرائیوں اور بے حد احساسات اور خواہشات کے ساتھ رابطے میں ہوں یہ ایک مکمل طور پر کام کرنے والے انفرادی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جو مسلسل خود مختار ہونے کی کوشش کر تے ہیں جس میں جسمانی معذوری، حسی معذوری، عرفی معذوری، ناتوانی، ذہنی بیماری، اور مختلف اقسام کی دائمی بیماری بھی شامل ہے۔

Read more

خواتین پر تشدد

کسی بھی انسان کو بنیادی حقوق سے محروم کردینے کا عمل تشدد کہلاتا ہے۔ آج ترقی یافتہ دور میں بھی ہر تیسری عورت تشدد کا شکار ہے۔ موجودہ دور کا ہر انسان بے شمار وسائل کے جال میں جکڑا ہواہے۔ لوگوں میں جذباتیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ بعض اوقات اپنے ہوش کھو کر کچھ ایسا کر بیٹھتے ہیں کہ بعدازاں پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے۔ عورتوں پر تشدد اس معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے۔ اس سے زیادہ دردناک اور تلخ ناک المیہ یہ ہے کہ اس تشدد کی ابتدا گھر کے ہی منفی رویوں سے ہوتی ہے۔

Read more

جدید غلامی کا تصور

غلامی صرف ایک تاریخی استحصال نہیں ہے۔ دور حاضر میں آج بھی انسان غلامی کی زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے۔ مہذب معاشروں میں غلامی کو حقیر نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں غلامی کے قدیم تصور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اور عالمی طور پر انسانی حقوق کی تنظیمیں قائم ہو چکی ہیں۔ عالمی قانون کے مطابق دنیا کے ہر حصے میں رہنے والے شہری کے بنیادی حقوق ہیں مثلا آزادی اظہار، املاک رکھنے کی آزادی، کاروبار کی آزادی، نقل و حرکت کی آزادی وغیرہ۔ مگر جہاں انسان قدیم روایات اور غلامی کی پرانی روش سے باہر آچکا ہے وہی انسان نے غلامی کے نئے اسلوب مرتب کر لئے ہیں۔ جس طریقے سے انسان ترقی کرتے ہوئے مریخ تک جا پہنچا اسی طرح سے انسان نے خود انسانی فکر، رویوں، صلاحیتوں پر غلامی کی جدید قدغن لگانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Read more

کراچی یا کچراچی

کراچی کچراچی میں بدل گیا۔ جی بالکل میرا مو ضوع شہر قائد یعنی کراچی ہے۔ جسے روشنیوں کا شہر کراچی بھی کہا جاتا تھا لیکن آب بد قسمتی سے شہر قائد نے کچرے کے ڈھیر کی شکل اختیار کرلی ہے۔ نہ صرف گلی ، محلےاب تو پبلک ٹرانسپورٹ تک کچرے کی نذر ہے۔ کون ہے…

Read more

بیٹیاں رحمت یا زحمت

بیٹیاں اللہ کی رحمت ہے لیکن اس کے باوجود بہت سے لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر افسردہ ہوتے ہیں اور طرح طرح کی باتیں بناتے ہیں۔ بعض اوقات بچی کی پیدائش پر شوہر اپنی بیوی پر اور گھر کے دیگر افراد بھی عورت پر ناراض ہوتے ہیں، حالانکہ اس میں عورت کا کوئی قصور نہیں…

Read more