”ہم سب“ کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں ہمارا ساتھ دیں

”ہم سب“ عام افراد کی رائے کو سب کے سامنے لے کر آتا ہے اور معاشرے میں ان موضوعات پر بات کرتا ہے جن پر بات کرنے سے مین اسٹریم میڈیا پہلوتہی برتتا ہے۔ پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے ”ہم سب“ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ خواتین کے حقوق کی بات ہو یا اقلیتوں کے، انتہا پسندی کا موضوع ہو یا رواداری کا، ”ہم سب“ پر لکھنے والے اپنی رائے آپ کے سامنے رکھتے ہیں اور اس کا معاشرے پر اثر ہوتا بھی دکھائی دیتا ہے۔ ”ہم سب“ پاکستان میں متبادل رائے عامہ کو سامنے لانے اور مستحکم کرنے کا کام کر رہا ہے۔

ہم سب “ 6 جنوری 2016 کو لانچ کیا گیا۔ اس رضاکارانہ بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا۔ ہم اپنی خوشی میں آپ کو شریک کرتے ہیں کہ ہم سب اس وقت اپنے اخراجات خود اٹھا رہا ہے بلکہ کچھ فائدے میں ہے۔ ہم اگلے مرحلے میں یہاں لکھنے والوں کو معاوضہ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہم سب کی نئے سال میں ریڈر شپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو ہماری الیکسا رینکنگ سے جھلک رہی ہے۔ ایسے میں ہم ذمہ داری محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں ریڈر کو زیادہ آگاہی دینے کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔ اس وقت ”ہم سب“ کی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کے اخراجات گوگل کے اشتہارات کے ذریعے پورے ہو رہے ہیں مگر ہم اگلے مراحل پر اپنے ریڈر کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو زیادہ پروفیشنل انداز میں چلانا چاہتے ہیں۔ اپنے ریڈر کو زیادہ بہتر آگاہی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

”ہم سب“ کے لئے ادارتی آزادی اہم ہے تاکہ کسی دباؤ میں آئے بغیر موقف پیش کیا جا سکے۔ اسی لئے مختلف اداروں کی طرف سے عطیات اور تعاون کی پیشکشوں کو مسترد کیا جاتا رہا۔ سوچ بچار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں ان اداروں کی بجائے اپنے ان ساتھیوں کو اپنا ہاتھ بٹانے کی دعوت دینی چاہیے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ پاکستان میں ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے۔

اس مقصد کے لئے ”ہم سب“ ایک رضاکارانہ سبسکرپشن سروس شروع کر رہا ہے۔ ”ہم سب“ پر شائع ہونے والے تمام مضامین تمام پڑھنے والوں کو دستیاب ہوں گے اور کوئی مضمون بھی صرف سبسکرپشن سروس خریدنے والوں تک محدود نہیں رہے گا۔ سبسکرائب کرنے والوں کو مہینے کے آخر میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور ادارتی انتخاب پر مشتمل مضامین پی ڈی ایف کی شکل میں فراہم کیے جائیں گے۔

آپ چاہئیں تو ”ہم سب“ کو سپورٹ کے طور پر صرف ایک سو روپیہ فراہم کر کے سبسکرائبر بن سکتے ہیں۔ چاہیں تو حسب خواہش زیادہ رقم فراہم کریں۔

”ہم سب“ یہ سروس جاز کیش کے ذریعے شروع کر رہا ہے۔ آپ کا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا ”ہم سب“ کے سرورز پر سٹور نہیں کیا جاتا۔ صرف آپ کا نام اور ایمیل ایڈریس سٹور کیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ذریعے رابطہ کر کے آپ کا شکریہ ادا کیا جائے اور آپ کو ڈیجیٹل میگزین بھیجا جا سکے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے علاوہ آپ ”جاز کیش“ کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم کے ذریعے آپ مندرجہ ذیل اکاونٹ میں فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ فنڈز ٹرانسفر کرنے کے بعد ہمیں ایمیل ضرور کریں:

Mobilink Micro Finance Bank LTD
Account No. 102524926
Title HUMSUB ONLINE

Email: subscribe@humsub.com.pk

اس لنک پر کلک کر کے آپ ادائیگی کی سکرین پر جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).