ٹرمپ مجھے اپنی بیٹی ایوانکا جیسی خوبصورت اور سمارٹ کہتے تھے: سٹیفنی کلفورڈ


 امریکی صدر ٹرمپ کے ماضی کے بارے میں اب تک کئی سکینڈل سامنے آچکے ہیں لیکن پورن اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ عرف سٹورمی ڈینیلز کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے بہت عجیب باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

سٹیفنی اور ٹرمپ تعلقات کے متعلق صحافی ویز برگ متعدد انکشافات سامنے لائے ہیں جن میں یہ انکشاف بھی شامل ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عریاں اداکارہ کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے کے بعد اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کا موازنہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق ڈینیلز نے بتایا کہ ”ہم نے اکٹھے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا جس کے بعد ٹرمپ مجھ سے کہنے لگے کہ میں بہت خوبصورت اور سمارٹ ہوں، بالکل ایوانکا (ٹرمپ کی بیٹی) جیسی۔“ ڈینیلزنے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے لو افئیر کا آغاز امریکن سنچری سلیبرٹی گالف ٹورنامنٹ کے موقع پر ہوا۔

جولائی 2006ءمیں شروع ہونے والا یہ معاملہ تقریباً ایک سال تک چلتا رہا جس کے دوران ٹرمپ اور ڈینیلز کے دوران متعدد بار جسمانی تعلق استوار ہوا۔

ڈینیلز نے یہ بھی بتایا کہ ”ٹرمپ کے ساتھ تعلق استوار کرتے ہوئے میں ہمیشہ سوچتی تھیں کہ ایسا کیوں کر رہی ہوں۔ بعض اوقات میرے ذہن میں یہ خیال بھی آتا تھا کہ کہیں ٹرمپ اس کے بدلے مجھے رقم تو نہیں دینا چاہیں گے، جو کہ ڈھیر ساری ہوسکتی ہے۔ پہلی ملاقات میں ہی وہ مجھے گھور گھور کر دیکھتے رہے اور پھر مجھے انہوں نے ڈنر کی دعوت دی۔ میں ان کے ساتھ رومانوی تعلق استوار نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہ مجھے ایک دلچسپ آدمی لگ رہے تھے لہٰذا میں نے ان کی دعوت قبول کرلی۔ جب میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچی تو وہ پاجامہ پہن کر صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے اپنے لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پلے بوائے کے باس ہیو ہیفنر جیسا نظر آنا چاہ رہے تھے۔ ہمارے درمیان اس کے بعد بھی کئی خفیہ ملاقاتیں ہوئی۔ انہوں نے مجھے ٹی وی شو ’ایپرنٹس‘ میں کام دلوانے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).