لاہور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی


\"dhamaka\"لاہور گلشن اقبال پارک کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ، دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ، مبینہ حملہ آور صلاح الدین کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔ مظفر گڑھ کا یوسف نامی شخص دہشت گرد نہیں ، سکیورٹی اداروں نے کلئیر کر دیا ، پنجاب حکومت نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ سانحہ گلشن اقبال کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے جس سے تعلق رکھنے والے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حملہ آور کا نام صلاح الدین ہے۔ سکیورٹی ادارے اس تصویر کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب تحقیقات میں فوری پیش رفت کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جو پانچ ارکان پر مشتمل ہو گی۔ ان ارکان میں ایس پی سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن ، دو حساس ادارے کے ارکان ، متعلقہ ایس ایچ او اور انوسٹی گیشن آفیسر شامل ہوں گے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments