تمام جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا


\"rahdari\"اقتصادی راہداری سے متعلق وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں تمام جماعتوں کا منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تمام وزرائے اعلیٰ پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام وزرائے اعلیٰ ہر تین ماہ بعد ملاقات میں راہداری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے تمام اکنامک زونز صوبوں کی مشاورت سے بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم راہداری منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ خود لیتے رہیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرینگے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق صنعتی پارک میں سہولتیں اور ڈھانچہ کی فراہمی وفاقی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ہو گی۔ مغربی روٹ کی تکمیل 15 جولائی 2018 تک یقینی بنائی جائے گی۔ ضرورت ہوئی تو مغربی روٹ کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ بھی کیا جائے گا اور مغربی روٹ کو ترجیحی بنیا د پر مکمل کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا مغربی روٹ پہلے مرحلے میں 4 رویہ ایکسپریس وے پر مشتمل ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments