اوائل عمری میں اداکاری کا شوق نہیں تھا : فواد خان


\"fawadاداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو کبھی اوائل عمری میں اداکاری کا شوق نہیں رہا تھا،انھوں نے اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود ماں باپ ان کو فوقیت نہیں دیتے تھے ان کے جذبات کو بہنوں کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا۔بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے کہا ان کو اداکاری کا شوق نہیں تھا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دنیا میں ان کی پہچان اداکار کے طور پر ہو گی۔فواد نے کہا کہ ان کے ساتھ بچپن میں کالی بھیڑ ہونے جیسا سلوک روا رکھا جاتا تھا اور ان کو ایک بڑی اور ایک چھوٹٰی بہن کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا اور والدین ان کے جذبات کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔فواد نے کہا کہ ان کی بہنیں شام تک باہر رہ سکتی تھیں لیکن ان کو چھٹی والے دن بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments