پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ پہنچ گئی


\"pakistaniپٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی تفتیشی ٹیم سے پٹھان کوٹ ایئربیس پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو محدود رسائی دی گئی ہے۔واضح رہے دو روز قبل پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے نئی دہلی پہنچی تھی۔
پانچ رکنی ٹیم کے سربراہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر رائے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے لیفٹننٹ کرنل عرفان مرزا، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عظیم ارشداور سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کے انویسٹی گیشن آفیسر شاہد تنویر شامل ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد آئی ایس آئی کے پہلے افسر ہیں جو سرکاری سطح پر کسی معاملے میں ہندوستانی فوج کی تنصیبات کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ کا انتظام کیا گیا البتہ اسے ہر مقام تک مکمل رسائی حاصل نہ دینے کا فیصلہ ہوا ، تفتیشی ٹیم کے ایس پی گورداس پور سمیت 17 زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments