وہ لمحہ جب رونالڈو نے میدان میں موبائل پر اپنا زخمی چہرہ دیکھا


رونالڈو

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپرسٹار کرسچیانو رونالڈو اتوار کو شہ سرخیوں کا مرکز بنے لیکن اس کی وجہ ان کا گول کرنا نہیں تھی۔

ایک میچ کے دوران زخمی ہونے پر انھوں نے اپنے ڈاکٹر سے موبائل فون لیا اور اس میں اپنے چہرے پر آنے والے زخم کو دیکھا۔

کمنٹیٹرز اس موقع پر ہنسے اور کہا کہ انھوں نے ’اب سب کچھ دیکھ لیا ہے‘ جبکہ رونالڈو نے افسردگی سے سر ہلایا۔

خبررساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’رونالڈو نے اپنی ظاہری حالت کے ساتھ لگاؤ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔‘

کھیلوں کی ویب سائٹ بینچ وارمرز نے لکھا کہ ’یہ رولڈو ترین لمحہ تھا، بالکل ناقابل یقین۔‘

یہ بھی پڑھیں!

رونالڈو کے مجسمے پر سوشل میڈیا کی حیرانی

’چھپانے کو کچھ نہیں اس لیے کسی کا خوف بھی نہیں‘

دنیا کے امیر ترین کھلاڑی

بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ میں تبصرہ یہ تھا کہ ’رونالڈو کا اپنے آپ کو میدان میں ہی شیشے میں دیکھ کر گھورنا۔‘

سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر ان کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ انھیں یہ چوٹ مخالف ٹیم ڈیپوٹیوو لا کورونا کے کھلاڑی فیبیئن شار کا بوٹ سر پر لگنے سے آئی تھی۔

https://twitter.com/SkyRevista/status/955132649558958085

https://twitter.com/robbiejdunne/status/955122773801783297

https://twitter.com/sidlowe/status/955129586358079488

https://twitter.com/AdamMcKola/status/955138374985281536

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مداحوں اور میڈیا کی جانب سے رونالڈو کا اپنی اس چوٹ کا جائزہ لینے پر سخت جملے الفاظ کیے گئے تاہم ماضی میں رونالڈو اپنی ظاہری حالت کے بارے میں کئی بار بیانات دے چکے ہیں۔

سنہ 2011 میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کے مخالفین انھیں اس لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ ’امیر، خوبصورت اور ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں۔ میرے پاس اس کی کوئی اور وضاحت نہیں ہے۔‘

اتوار کو انھوں نے اپنی کھیل کے ذریعے اپنے اس دعوے کو ثابت بھی کیا وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ میدان سے زخمی حالت میں باہر جانے سے قبل وہ دو گول کر چکے تھے۔

ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کے اس میچ ریال میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp