اسلام آباد کا دھرنا اور اینٹی ایئر کرافٹ چپلیں


\"chapal3\"

اسلام آباد پر ایک بار پھر قبضہ جاری ہے، میڈیا پر بلیک آؤٹ ہے اور سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ ہر تھوڑی دیر بعد دھرنا واسیوں کی کوئی نہ کوئی ویڈیو \’وائرل\’ ہوجاتی ہے جس میں لال بھبھوکا مولویان کرام دشنام طرازی کی یلغار سے دین کی سر بلندی کی قسمیں کھاتے نظر آتے ہیں۔ اس دوران علماء کی جانب سے حکومت اور میڈیا والوں کی ہمشیراؤں کو آداب پیش کرنے کے نت نئے طریقے اور حربے ڈھونڈے گئے اور سوشل میڈیا میں ہر طرف ان ویڈیوز کی بہتات ہے۔ عوام ان لوگوں سے اتنے بے زار تو سلمان تاثیر کی شہادت کے بعد بھی نہیں ہوئے تھے جتنے پچھلے چند دنوں میں مولویوں کی ان ویڈیوز کی وجہ سے ہوگئے ہیں۔

ایسے میں منگل کی صبح ایک ویڈیو نے تو گویا طوفان کی صورت اختیار کر لی جب ڈھیروں ڈھیر مولوی آرمی کے ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر پر چپلیں برساتے نظر آئے۔ خون گرماتے نعروں کی بوچھاڑ میں چپلوں کی برسات نے مینڈکوں کی بارش کا سا سماں باندھ دیا۔ ساتھ میں مائیک پکڑے مولوی صاحب ہیلی کاپٹر کے دم دبا کر بھاگ جانے کا ذکر کر کے فتح کا اعلان کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ان چپل نما میزائلوں کا خوب چرچا ہے۔ ٹویٹر اور فیس بک پر اس پر بڑے دلچسپ تبصرے ہوئے یہاں تک کہ ٹویٹر پر \’اینٹی ایئر کرافٹ چپل\’ کا ٹرینڈ چل پڑا۔ کچھ ٹویٹس اور فیس بک سٹیٹس پیش خدمت ہیں۔

HAHAHHAHAHA I AM DEAD pic.twitter.com/MkZMHvrgI5

— Osama Ashaqeen (@mosama1991) March 29, 2016

محمد تقی صاحب کہتے ہیں کہ زمین سے آسمان پر مار کرنے والی چپلیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ یہ میزائل نما چپلیں عاشقان انسٹیٹیوٹ آف میزائلری کی پیشکش ہے۔

Surface to air chappal launched; anti-rotary wing aircraft projectile developed by Aashiqan institute of missilery https://t.co/eIOSlTdGr9

— Mohammad Taqi (@mazdaki) March 29, 2016

حلوہ آپ کے ذہن کا یہ حال کر دیتا ہے۔

This what Halwa does to your brain!!#AntiAircraftChappal pic.twitter.com/J1pcwLWYZY

— حئی (@ataulhaie) March 29, 2016

مے ڈے، مے ڈے! ہم پر اینٹی ایئر کرافٹ چپلوں کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔

Mayday, mayday! We\’re under heavy #antiaircraftchappal fire. Requesting immediate evac.@ZarrarKhuhro #zarahutkay @Xadeejournalist

— Wali Zahid (@walizahid) March 29, 2016

اینٹی ایئر کرافٹ چپلوں بلکہ بوٹوں کو فوجی ہتھیاروں کے طور پر شامل کر لیا گیا۔

@DrSaharFatima pic.twitter.com/EjWnLfahkz

— Chowdry Hamza (@chowdryhamza) March 29, 2016

ٹائنا من اسکوائر میں دراصل یہ واقعہ ہوا تھا۔

@ZarrarKhuhro Yes, that\’s the real photograph #antiaircraftchappal pic.twitter.com/zOPuuuayc5

— Maulana Zalim Singh (@ZalamSingh) March 29, 2016

#antiaircraftchappal pic.twitter.com/Z3nrwmOuTd

— Bilal Khan✌ (@MBILALKHAN6) March 29, 2016

پاکستان نے انٹی ایئر کرافٹ چپلیں بنگلہ دیش کو برآمد کرنا شروع کر دیں ہیں۔

Pakistan has started exporting #antiaircraftchappal now. The first customer is Bangladesh pic.twitter.com/yLZaSwMBAh

— Riz-Wán Kenöbi (@MithayChawl) March 29, 2016

#AntiAirCraftChappal @ZarrarKhuhro pic.twitter.com/V7ELygHjp4

— Zee (@ChocolateCharsi) March 29, 2016

سنی تحریک نے آرمی ہیلی کاپٹر کو گرانے کے لئے بڑے ہتھیاروں سے لیس جہاز منگوا لئے۔ یہ فائٹر جہاز بھوری رنگ کی کوبرا چپلوں سے لیس ہے۔

\"kul\"

Helicopter Hunter PakistanNational Geographic released this insane video footage just minutes ago… #DekhainYehHelicopterBhaagGaya

Posted by MangoBaaz on Tuesday, March 29, 2016

سچی بات تو یہ ہے کہ امت کئی سو سال سے ہیلی کاپٹر چپلیں مار مار کر بھگانے کی کوشش کر رہی ہے… بھاگتا ہی نہیں!۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments