عمران خان کا تحریک انصاف میں انتخابات کرانے کا اعلان


\"tehreek عمران خان نے پارٹی انتخابات کے لئے مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا، نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ساری تنظیمیں کل رات سے تحلیل کر دی ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ پینل سسٹم سے نقصان ہوا اور پارٹی میں لڑائیاں بڑھ گئیں، اب براہ راست الیکشن ہونگے، عمران خان نے کہا کہ اداروں میں شفافیت نہ ہونے کے باعث ہم جمہوریت میں پیچھے رہ گئے، پیپلز پارٹی کے اندر جمہوریت نہ ہونے سے آج اس کی یہ حالت ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے مرکزی، صوبائی اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم اس کا اطلاق چیئرمین، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات پر نہیں ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments