ماڈل سارہ اور اداکار اسد کی شادی


ماڈلنگ کی دُنیا سے دل چسپی رکھنے والے سارہ شہزاد کے نام سے واقف ہیں۔ اسی طرح ٹیلے ویژن کے ناظرین اُبھرتے ہوئے اداکار اسد محمود کے نام سے نہیں، تو صورت آشنا ضرور ہیں۔

یہ دونوں ہونہار اس ماہ کی 24 تاریخ کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ دونوں کے قریبی اعزا کے علاوہ شوبز کی کسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا، اس کے باوجود ان کے نکاح کی تقریب کا چرچا ہر سو ہوا۔ ’ہم سب‘ کے قارئین کے لیے ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر پیش کی جاتی ہیں۔

سارہ شہزاد دُلھن کے رُوپ میں
اسد محمود نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے

 

دُلھا اور دُلھن

 

سارہ شہزاد اور اسد محمود

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).