ترک فوج کی شام اور عراق میں بمباری: داعش کے 200شدت پسند ہلاک


\"daish\" ترک فورسز نے شام اور عراق میں بمباری کرکے داعش کے 200 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم داو¿د احمد اوغلو نے بتایا کہ ترک بری فوج نے شام اور عراق میں انتہا پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 500 مرتبہ فائرنگ کر کے 200 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا، یہ کارروائی داعش کی جانب سے استنبول کے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔
انقرہ میں بیرون ملک تعینات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داو¿د اوغلو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنا سکتا ہے، ہم ترکی کے سرحدی علاقوں سے داعش کو بے دخل کرانے تک اپنے فیصلہ کن نقطہ نظر کا دفاع کرتے رہیں گے، دریں اثنا ترک وزیر داخلہ ایوکن آلا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments