حکومت اور دھرنا قائدین میں مذاکرات کامیاب: مظاہرین پرامن منتشر


\"dharna\"مصالحت رنگ لے آئی بات چیت کامیاب رہی۔ آپریشن کی ضرورت پڑی نہ ایکشن کی چار روز سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاری دھرنا پرامن طور پر ختم کر دیا گیا۔ معاملہ پرامن طور پر حل کرنے کیلئے مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے پھر شاہ اویس نورانی میدان میں آئے اور ثروت اعجاز قادری اور ان کے ساتھیوں کو پنجاب ہاو¿س لے گئے۔ پنجاب ہاو¿س میں بات چیت کا ایک اور طویل دور ہوا۔ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، سعد رفیق اور پیرامین الحسنات نے مذاکرات کئے جس کے بعد سات نکاتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت علما پر درج مقدمات کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پرامن احتجاج کرنے والے گرفتار شدگان کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی اطلاع ملتے ہی دھرنے کے شرکا نے واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بھی بحال ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments