بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی شکست


\"aus آسٹریلیا نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔برسبین کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے میچ کی شکست خوردہ ہندوستان ٹیم کی اوپننگ ایک بار پھر ناکام ہوئی، شیکھر دھون 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو ٹیم کاسکور صرف 9 رنز تھا تاہم گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جوڑی نے آسٹریلیا کیلئے مشکلات کھڑی کیں.
دونو ں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں سکور کو 134 رنز تک پہنچا دیا، کوہلی 59 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے جس کے بعد اجنکیا راہانے اور شرما کے درمیان 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم پہلے میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیلنے والے روہت شرما دوسرے میچ میں 124 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔روہیت شرما نے 124 رنز کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔کپتان دھونی کی اننگ 11 رنز تک محدود رہی لیکن دوسرے اینڈ پر موجود راہانے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنزبنائے۔
ہندوستان نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔تاہم میزبان آسٹریلیا نے گزشتہ میچ کے برعکس اس بار زیادہ پراعتماد طریقے سے ہدف کا تعاقب شروع کیا اور ایرون فنچ اور شان مارش پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 25 اوورز میں ٹیم کو 145 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ایرون فنچ اور شان مارش 71، 71 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے لیکن آنے والے بلے بازوں نے بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو میچ میں آنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔کپتان اسمتھ نے آسٹریلیا کا اسکور 244 رنز تک پہنچایا تاہم وہ 4 رنز کے فرق سے نصف سنچری نہ بنا سکے اور امیش یادو کو وکٹ دے بیٹھے.
پہلے میچ میں شاندار سنچری بنانے والے جارج بیلی نے ناقابل شکست 76 کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا جبکہ میکسویل نے 19 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
آسٹریلیا نے ایک اوور قبل ہی تین وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔لگاتار دوسرے میچ میں سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے باز روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments