کچھ عناصر پاک ایران تعلقات سے خوش نہیں : ایرانی سفارتخانہ


\"raw\"پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بھارتی را افسر کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر کچھ عناصر کی طرف سے قیاس آرائیوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ عناصر ایرانی صدر کے دورہ کی کامیابیوں کو پھیکا کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ عناصر ایران پاکستان کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کی غلط خبروں اور قیاس آرائیوں سے پاک ایران دوستی اور محبت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران ہمیشہ سے پاکستان کو متحد دیکھنا چاہتا ہے اور اس کا قابل اطمینان ہمسایہ ملک ہے۔ ایران کو کبھی بھی پاکستان کی مغربی سرحدوں پر کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا ، مشترکہ سرحدوں کو امن اور دوستی کی سرحدیں تصور کرتے ہیں ، ایرانی صدر قرار دے چکے کہ\”ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے\”۔ ایسی گھٹیا اور توہین آمیز باتوں سے دونوں ممالک کے مثبت اور مخلصانہ نقطہ نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments