کرشمہ نے شاہانہ طرز زندگی کے لیے مجھ سے شادی کی: سنجے کپور


 بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے شوہر اور بزنس مین سنجے کپور نے اہلیہ پر پیسوں کی لالچ میں شادی کا الزام لگا دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم”پریم قیدی“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور خوب کامیابیاں سمیٹیں اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ”انداز اپنا اپنا“،”کلی نمبر 1“،”دل تو پاگل ہے“،”راجہ ہندوستانی“ شامل ہیں جب کہ انہوں نے 2003 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کرلی تھی جس کے 10 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تاہم اب ان کے طلاق کا معاملہ عدالت میں موجود ہے جس میں ان کے شوہر نے اداکارہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور نے کرشمہ کپور سے طلاق کے معاملے پر درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کرشمہ کپور نے پیسوں اور شاہانہ طرز زندگی حاصل کرنے کے لیے مجھ سے شادی کی کیوں کہ وہ نہ اچھی بیوی بن سکی ہیں نہ ہی اچھی بہو اور نہ ہی بچوں کے لیے اچھی ماں ثابت ہوئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments