بھارتی ہم منصب سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: اعزاز چوہدری


\"azizسیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان جانے والے اعزاز احمد چوہدری کی ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکریٹری خارجہ ملاقات سے قبل امید کی جارہی تھی کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان جامع باہمی مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی، جس پر دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال دسمبر میں اتفاق ہوا تھا۔تاہم وطن واپس پہنچنے کے بعد دفتر خارجہ میں دورہ ہندوستان کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے کوئی اہم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ہم نے بھرپور انداز میں انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملاقات میں منظم، بغیر رکاوٹ اور نتیجہ خیز جامع مذاکرات کے عمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اور سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا منصفانہ ٹرائل بھی ضروری ہے۔
انہوں نے سبرامنیم جے شنکر سے ہندستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو کمزور کر رہی ہیں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہندوستانی ہم منصب نے جامع مذاکرات کا شیڈول طے کرنے کے لیے دورہ پاکستان کی کوئی تاریخ نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جب مذاکرات پر آمادہ ہوگا خوش آمدید کہیں گے۔خیال رہے کہ پاک۔ ہند خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات جنوری میں ہونی تھی، تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ ملاقات ملتوی کردی گئی تھی، جسے اب تک دوبارہ طے نہیں کیا جاسکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments