21 سالہ سیف علی خان نے 33 برس کی امریتا سنگھ سے شادی کیوں کی؟


نوفروری 1958کو پیدا ہونے والی امریتا سنگھ کی والدہ مسلمان تھیں اور والد سکھ۔ ماں کانام روخسانہ سلطانہ تھا جو سیاستدان تھیں جبکہ ان کے والدسکھ ویندر سنگھ فوجی تھے۔

نئی دہلی کے ماڈرن اسکول میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سوچ لیا کہ انہیں بھی فلموں میں کام کرنا ہےاور1983میں تو امریتا نے کما ل ہی کردیا۔

ان کی پہلی فلم ’’بے تاب ‘‘ آئی یہ وہ فلم تھی جس میں دھرمیندر سنگھ اپنے بیٹے سنی دیول کو لانچ کر رہے تھےاور امریتا سنگھ اور سنی دیول کی جوڑی اس سال کی سپر ہٹ جوڑی ثابت ہوئی۔۔۔’بے تاب‘ کے بعد امریتا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔

امریتا ایک سے ایک ہٹ فلمیں دے رہی تھیں۔ اسی دوران ان کی امیتابھ بچن کے ساتھ ’’مرد‘‘فلم آئی حالانکہ امریتا اور امیتابھ کی عمر میں کافی فرق تھالیکن انہوں اس کی پرواہ کیے بناء سلور اسکرین پر امیتابھ بچن کا خوب ساتھ دیا۔

ایک طرف یہ زبردست کمرشل فلم کر رہی تھیں تو وہیں دوسری طرف عام ڈگر سے ہٹ کر بننے والی فلم میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا خاص طور پر’صاحب‘،’چنبیلی کی شادی‘ اور’ نام‘۔

’چنبیلی کی شادی‘ میں امریتا نے ثابت کیا کہ کامیڈی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔ان کی کامیک ٹائمنگ نے سب کو ہنسایا اور انیل کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی لوگوں نے کافی پسند کیا۔

ہر اداکار کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جمی ، چاہے وہ انیل کپور ہوں یاامیتابھ بچن،سنی دیول ہو یا سنجے دت ۔

ابھی ان کی کامیابی کا سفر چل ہی رہا تھاکہ امریتاسنگھ کو محبت ہوگئی۔ وہ بھی سیف علی خان سے جو ان سے عمر میں کافی چھوٹے تھے لیکن محبت بھلا کس دیوار کو برداشت کرتی ہے۔

ہو ا کچھ یوں کہ سیف نے جب امریتا کو دیکھا تو اپنا دل ہار بیٹھےاور ایک دن ہمت کرکے انہوں نے امریتا سے فون پر پوچھ ہی ڈالا کہ کیا آپ میرے ساتھ کھا نے پر چلیں گیں۔ امریتا نےصاف انکار کردیا۔ ابھی سیف کا دل ٹوٹنے ہی والا تھا کہ امریتا نے انہیں کھا نے پر گھر بلالیااور یہیں سے ہوئی شروعات سیف اور امریتا کی لواسٹوری کی۔

سیف اور امریتا نے شادی کی،سیف کے والدین اس بات سے خفابھی ہوئے لیکن وہ کہتے ہیں نہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہوئےجن کے نام ابراہیم اور سارہ ہیں۔

مگر ان کا ساتھ صرف 13 سال ہی رہااور14ویں سال یہ شادی ٹوٹ گئی۔ اس کی وجہ امریتا۔۔ سیف کےدوسری خواتین سے رشتوں کو بتا تی ہیں جبکہ سیف اس کی وجہ امریتا کا برا رویہ کہتے ہیں۔

خیر وجہ جو بھی ہو اس شادی کے ٹوٹنے کے بعدامریتا نے پھر سے کام کرنا شروع کردیا اب چونکہ ان کی عمر ہیروئن والی تو تھی نہیں اس لیے انہوں نے ہیرو کی ماں یا ولن کا رول کیا جن میں بابی دیول ،ارجن کپور اور ویویک اوبرائے شامل ہیں۔

امریتا کی زندگی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ سیف سے علیحدگی کے بعد امریتا نے تو شادی نہیں کی لیکن سیف نے جس لڑکی سے شادی کی وہ سیف اور امریتا سے بھی عمر میں بہت چھوٹی تھی۔ اتنی چھوٹی کہ امریتا کی سیف سے شادی کے موقع پر خود اس نے یہ کہا تھا کہ ’امریتا دیدی، آپ کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے ۔‘۔۔اس پر سیف کا کہنا تھا کہ تھینک کیو’’ بیٹا‘‘۔

یہ چھوٹی لڑکی جسے معلوم بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ خود سیف سے شادی کرے گی کوئی اور نہیں بلکہ کرینہ کپور تھیں جو رشتے میں امریتا کی سوتن ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).