اسرائیل کی شام میں ایرانی فوجی ٹارگٹس پر شدید بمباری


ویب ڈیسک: اسرائیلی ایف سکسٹین کو کل شام میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ طیارہ اسرائیلی حدود میں داخل ہوکر گرا اور تباہ ہو گیا۔ طیارہ تو تباہ ہوگیا، لیکن اس کے دونوں پائلٹ کی جان محفوظ رہی، وہ زخمی ہوئے۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق، یہ طیارہ شام کی سرحد سے داخل ہونے والے ایرانی ڈرون کو روکنے گیا تھا۔ اس دوران اسرائیلی طیارے کو شام سے نشانہ بنایا گیا ۔

اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد، اسرائیل نے آج شام میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے حصہ لیا۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق، شام میں موجود ایرانی فوجی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ اسرائیل نے شام میں حملوں کو اعلانیہ تسلیم کیا ہے۔ ایران نے اسرائیلی اعلانات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے، اپنی سرزمین کے دفاع کو شام کا حق بتایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).