پریا پرکاش وریار؛ ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی لڑکی ہے کون؟


گزشتہ 2 روز سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ لڑکی کون ہے ؟


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔ یہ ویڈیو ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ کے ایک سین پر مشتمل ہے جس کے ڈائریکٹر عمر لالو ہیں۔

فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔

پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔

اب وہ اپنے کیریئر میں کتنی کامیاب ہوتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن سوشل میڈیا پر وہ مکمل طور پر چھانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).