سرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے جائیں گے


پشاور زلمی

سرطان کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں 15 بچوں کا گروپ دبئی جائے گا

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ سرطان میں مبتلا بچے اس ماہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے دبئی جائیں گے۔ ان بچوں کا تعلق شوکت خانم ہسپتال سے ہے۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی سرطان کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں 15 بچوں کا گروپ دبئی جائے گا۔

مزید پڑھیے

کشمیری کرکٹرز بھی پشاور زلمی کے مداح

’قومی ٹیم پر پی ایس ایل کو فوقیت‘

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سرطان میں مبتلا ان بچوں کو لِٹل چیمپئنز کہتے ہیں اور ’پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی سوچ یہی ہے کہ ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری جائیں اور انہیں زندگی کی خوشیوں کے قریب لایا جائے‘۔

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو زلمی ایمبیسیڈر بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا

انھوں نے کہا کہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پشاور زلمی نے شدت پسندوں کا شکار بننے والے آرمی پبلک سکول کے 150 بچوں اور سٹاف کو دبئی بھیجا تھا۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے اپنا نیا گیت اور کھلاڑیوں کی کِٹ کی رونمائی کردی ہے۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو زلمی ایمبیسیڈر بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp