میکڈونلڈ اپنا ہیپی میل تبدیل کرے گا



میکڈونلڈ کے چاہنے والوں کے لیے خبر ہے کہ وہ بچوں کا پسندیدہ ہیپی  میل تبدیل کرنے جا رہا ہے ۔ فاسٹ فوڈ چین کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے یہ تبدیلی نیوٹریشن سٹینڈرد برقرار رکھنے کو کی جا رہی ہے۔ نیا ہیپی میل میں بچوں کی صحت کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق بچوں کی صحت ان کی کمپنی کے لیے بہت اہم ہے۔

اس وقت ہیپی میل میں چھ سو کیلوریز فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی اس میل میں شوگر اور فرنچ فرائز کی مقدار کم کرنے جا رہی ہے۔ چیز برگر کو ہیپی میل سے ڈراپ کیا جا   رہا ہے۔ پانی کی بوتل فروٹ اور سبزی کو ہیپی میل حصہ بنایا جائے گا۔میکڈونلڈ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں نئے سٹینڈرڈ نافذ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).