کارلوس بریتھویٹ نے فائنل میں تباہی مچا دی


\"\"ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں میچ جیتنے کے لیے انیس سکور کی ضرورت تھی۔ چھے کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔  ایک اینڈ پر مارلن سیموئل کھڑے تھے۔

انہوں نے 66 بالوں پر 85 سکور بنائے تھے۔ آخری اوور میں کارلوس نے نین سٹوکس کا اوور کھیلنا تھا اور میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سے نکلا ہوا نظر آ رہا تھا۔

اوور کی پہلی چار بالوں پر چار مسلسل چھکے لگا کر کارلوس نے ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کو دلوا دیا۔

انہوں نے 10 بالوں پر 34 سکور بنائے جن میں چار چھکے اور  ایک چوکا شامل تھے۔  ان کا سٹرائیک ریٹ 340 تھا۔

اوور کے درمیان اور میچ کے اختتام پر سٹوکس سر پکڑے پچ پر بیٹھے دکھائی دیے۔

سیموئل کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments