پریانکا نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی: سابق منیجر


\"piryanka\"گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی موت کے بعد بالی ووڈ میں خودکشیوں کی بازگشت ایک مرتبہ پھر سنی جارہی ہے۔ پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے سامنے مضبوط نظر آنے والی اداکارہ کم از کم 2 سے 3 مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی خودکشی سے متعلق ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے والی لڑکیاں ممبئی میں آکر اکیلی رہتی ہیں تو ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا، منشیات اور شراب کا استعمال روز کا معمول بن جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں لڑکیاں جذباتی ردعمل کے طور پر خودکشی کرلیتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments