والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا: عارف لوہار
لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں تاریخ کا حصہ نہیں ہوتیں ، میرے والد نے گلوکاری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کا جو دیا جلایا تھااس کو میں نے روشن رکھا ہوا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس دیے سے اور بھی دیے جلائے جائیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت روشن ہو۔اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لو ہار نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، جو کام میرے والدعالم لوہار نے کیا تھا میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا لیکن مجھے فخر ہے کہ میری شناخت میرے والد عالم لوہار ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).